اکیڈو کھلاڑی ڈیانا الحداد انٹرنیشنل یوتھ فیسٹیول میں سعودی یوتھ ایمبیسیڈر نامزد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی اکیڈو کھلاڑی ڈیانا الحداد کو ورلڈ یوتھ فیسٹیول ( یو ٹی ایف) میں یوتھ ایمبیسیڈر کے طور پر نامزد کردیا گیا، اس فیسٹول کا اہتمام یونائیٹڈ فار سپورٹ آرگنائزیشن نے کیا اور اس کی میزبانی حال ہی میں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک نے کی تھی۔

سعودی اکیڈو کمیٹی کے سربراہ انجینئر باسم زارع نے نوجوان مردوں اور خواتین کی تعریف کی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں قیادت کے کردار کو سراہا۔

زارع نے کہا کہ مملکت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد کی قیادت کو بہت زیادہ خراج تحسین پیش کرتی ہے جن کی توجہ سے تمام شعبوں میں نوجوان مردوں اور عورتوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور توجہ دے کر انہیں بااختیار بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان کو وزیر کھیل، اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی میں ان کے نائب شہزادہ فہد بن جلاوی کی حمایت، رہنمائی اور توجہ حاصل ہے۔

سعودی اکیڈو کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ڈیانا الحداد کو اس کی کم عمری کے باوجود ہزاروں کھلاڑیوں کے درمیان سے چنا گیا۔ انہیں اپنے کھیل اور انسانی اقدار کے اعزاز میں اکیڈو کے کھیل میں نوجوان سفیرہ اور نمائندہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ "یونائیٹڈ فار سپورٹ" پروگرام میں مملکت کے چار ایمبیسڈرز نے شرکت کی، ان میں تائیکوانڈو کھلاڑی روز اللحیانی ، اکیڈو کھلاڑی ڈیانا الحداد، جمناسٹ آیۃ شطا اور گھڑ سوار حسن الہادی شامل ہیں۔ انہیں "یونائیٹڈ فار سپورٹس" پروگرام میں مملکت کے 60 سفیروں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں