حرمین شریفین اتھارٹی کے تحت ڈیٹا مینجمنٹ کے سٹریٹجک پلان کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد حرام اور مسجد نبوی کےجملہ امور کے ذمہ دار اتھارٹی کے عمومی صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے ڈیٹا مینجمنٹ کے لیے سٹریٹجک پلان کا افتتاح کر دیا۔

یہ پلان سعودی نیشنل سٹریٹیجی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (SDAIA) کے مطابق ہے۔

اتھارٹی کے مطابق اس پلان کی وجہ یہ ہے کہ سعودی عرب مختلف شعبوں میں اعداد و شمار کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اہم قومی اثاثے کے طور پر اس ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کا ایک سٹریٹجک موقع بھی مل رہا ہے تاکہ اس ڈیٹا کو استعمال کرکے اقتصادی، سماجی اور مسابقتی فوائد حاصل کئے جا سکیں۔

ڈیٹا مینجمنٹ کے سٹریٹجک اہداف ہیں جن میں سب سے اہم ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے لیے قومی حکمت عملی کی حمایت کرنا ہے۔ اسی طرح دیگر اہداف میں عمومی صدارت میں ڈیٹا گورننس، ڈیٹا کی حفاظت، ذاتی ڈیٹا کا تحفظ، قومی کیڈر کی تعمیر اور بیداری بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں