سعودی سیکسوفون پلیئر نے شاندار پرفارمنس دے کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جدہ میں کلچر اینڈ آرٹس ایسوسی ایشن میں ایک شام میں ایک سعودی سیکسو فون پلیئر کے ایک ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سوشل میڈیا پر متحرک افراد نے فنکار سعد الحارثی کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کی اور ان کے سیکسوفون بجانے کے انداز نے سامعین کو حیران کر کے رکھ دیا۔

گردش کرنے والی ویڈیو کے دوران انہوں نے ملہم برکات کے گانے "علی بابی وقف قمرین‘‘ کا ایک ٹکڑا چلایا۔ اس گانے پر الحارثی نے پیشہ ورانہ مہارت اور منفرد سے سیکسوفون کی پرفارمنس دی اور سننے والوں کو دنگ کر کے رکھ دیا۔

انھوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں وضاحت کی کہ وہ جدہ میں ثقافت اور آرٹس ایسوسی ایشن میں موسیقی کے شعبے کے سربراہ ہیں اور انھوں نے پرفارمنس کا یہ پیراگراف پیش کیا جسے بہت سے لوگوں نے زبردست پذیرائی سے نوازا۔

انہوں نے کہا میں نے ایسوسی ایشن کے ساتھ اور دیگر افراد کے ساتھ کئی تقریبات میں شرکت کی ہے۔ نیشنل بینڈ اور مداوی بینڈ کے ممبران اور عبادی الجوہر اور محمد عبدو سمیت بہت سے فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا میں اپنی ذاتی کمپنی یا انجمن کے ذریعے جو کچھ پیش کرنے کا خواہاں ہوں وہ اعلیٰ درجے کا فن پیش کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں