مراکش سابق عالمی چیمپئن سپین کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کوارٹر فاننل میں پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مراکش نے سابق عالمی چیمپئن سپین کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 3-0 گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مراکش نے پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

واضح رہے کہ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول کرنے میں ناکام رہیں تاہم مراکش نے پینلٹیز پر سپین 3-0 گول سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔

منگل کو دوحہ کے ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے سپر 16 مرحلے کے میچ میں سپین اور مراکش کے مابین سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو آیا۔ سپین نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی تاہم مراکش کے دفاعی کھلاڑیوں نے سپین کو گول کرنے کا موقع فراہم نہ کیا۔ پہلے ہاف کا کھیل بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنے کے باوجود مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم دونوں ٹیمیں سر توڑ کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پینلٹیز دی گئیں۔ سپین کی ٹیم پہلی تینوں پینلٹیز میں گول کرنے میں ناکام رہی جبکہ مراکش نے چار پینلٹیز میں تین گولز کر کے فتح اپنے نام کی،اسپینش نژاد مراکو کھلاڑی اشرف حکیمی نے وننگ پنالٹی لگا کر ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچا دیا۔ اس طرح مراکش کی ٹیم گول کیپر کی شاندار پرفارمنس کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش کی کامیابی کی تعریف کی ہے ۔

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میچ کا اختتام بہت شاندار ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دیکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی مراکش کو فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں مراکش کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ‏ایک بہترین میچ تھا۔ صدر نے مراکش کی ٹیم کے لئے کوارٹر فائنل کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں