چینی صدرشی شاہ سلمان کی دعوت پربدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین کے صدر شی جِن پِنگ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر بدھ کو سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پرپہنچ رہے ہیں۔

شی جن پنگ کا دورہ 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔وہ اس دوران میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ سعودی،چین مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہوں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چینی صدر کے دورے کے ایجنڈے میں خلیج،چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی اورالریاض عرب چینی سربراہ جلاس برائے تعاون اور ترقی میں شرکت بھی شامل ہے۔

ان اجلاسوں میں ’’خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اورعرب ممالک کو چین کے ساتھ جوڑنے والے خصوصی تعلقات‘‘پرغورکیا جائے گا۔سعودی عرب چین کے جی سی سی اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم ذریعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں