المسجدالحرام میں رضاکارانہ خدمات سے قریباً تین کروڑافراد مستفید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارتِ عامہ برائے الحرمین الشریفین سے وابستہ سماجی، رضاکارانہ اور انسانی ہمدردی کے شعبے کی گذشتہ ہجری سال کے آغاز سے لے کر رواں سال کی پہلی سہ ماہی (1444ھ) تک المسجدالحرام میں رضاکارانہ خدمات سے قریباً تین کروڑعبادت گزار مستفید ہوچکے ہیں۔

ادارے کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 59 لاکھ 15 ہزار193 نمازیوں کو ناشتے میں کھانا پیش کیا گیاہے۔ 15,041,325 افراد کا مہمانوں کے طور پراستقبال کیا گیا ہے۔

سورج کی تمازت سے بچانے کے پروگرام کے تحت مسجدِحرام میں 366,500 افراد کو چھتریاں مہیا کی گئی ہیں یا چھتریوں سے سایہ مہیا کیا گیا ہے۔رضاکارانہ خدمات سے 5،917،344 افراد نے فائدہ اٹھایا اوربابرکت آبِ زمزم کی 2,357,190 بوتلیں زائرین میں تقسیم کی گئی ہیں۔

اعدادوشمارکے مطابق المسجدالحرام میں رضاکارانہ کام پر کل 35 ادارے اور حکام مامور ہیں۔انھوں نے مذکورہ عرصے کے دوران میں 12 لاکھ 13 ہزار540 گھنٹے خدمات انجام دی ہیں۔اس میں 17 شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے اورمجموعی طور پر 2 کروڑ 95 لاکھ 97 ہزار 552 افراد نے ان رضاکارانہ خدمات سے استفادہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں