بانجھ عورت نے حاملہ خاتون کا پیٹ چاک کر کے بچہ نکال لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

میکسیکو میں ایک حاملہ خاتون کو بانجھ عورت کی طرف سے بچے کے حصول کے لیے حملے کا شکار ہونے کے واقعے نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو دنگ کر دیا۔ بانجھ خاتون نے حاملہ کو لالچ دیا اور اسے قتل کر ڈالا۔

سوموار کو میکسیکو کے حکام نے بتایا کہ ایک خاتون جو آٹھ ماہ کی حاملہ کو ایک دوسری عورت کی طرف سے اس کا پیٹ چاک کرکے ہلاک کر دیا گیا۔

مشرقی میکسیکو کی ریاست ویراکروز میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ حکام نے اس جرم کے دو مبینہ مرتکب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہےجن کے قبضے سے ایک نوزائیدہ بچہ پایا گیا تھا۔

مقتول

ملزمان میں ایک خاتون اور ایک مرد ہے۔ انہیں پیر کو ایک جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ ان پر ایک خاتون کو اغوا کرنے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔

تفتیش میں شامل ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد نے خاتون کے پیٹ سے بچہ نکالنے کے لیے متاثرہ اس کا پیٹ چاک کیا کیونکہ حملہ آور خاتون خود بچے پیدا کرنے سے قاصر تھی۔

مقتولہ کے قریبی عزیزوں نے بتایا کہ قتل سے قبل خاتون کو ورغلاگیا گیا اورسوشل میڈیا کے ذریعے اسے بچے کے لیے کپڑے دینے کا لالچ دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا تیسرا کیس ہے۔

میکسیکو میں 2021 میں 3,700 سے زیادہ خواتین کو قتل کیا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے تقریباً ایک ہزار کیسز کو فیمیسائیڈ قرار دیا کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں