سعودی عرب چین کا توانائی میں قابلِ اعتماد شراکت دار رہے گا:وزیرتوانائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بدھ کے روز چینی صدر شی جِن پنگ کی سعودی عرب کے سرکاری دورے پرالریاض آمد پرکہا ہے کہ سعودی عرب چین کا توانائی کے شعبے میں ایک قابلِ اعتماد شراکت داررہے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ عبدالعزیزنے کہا کہ دنیا میں توانائی کے سب سے بڑے صارف چین اور دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب کے درمیان تعاون نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں استحکام کوبرقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔

ایجنسی نے ان کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب اس شعبے میں چین کا آزمودہ کار،قابلِ یقین اورقابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اورچین مملکت میں ایک علاقائی مرکز قائم کرکے توانائی کی ترسیل کے سلسلے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔اس مقصد کے لیے سعودی عرب میں چینی فیکٹریاں لگائی جائیں گے اور وہ توانائی کی عالمی رسد میں اہم کردار ادا کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں