مراکش کی ٹیم نے عربوں کا سر فخر سے بلند کر دیا: شیخ محمد بن راشد المکتوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مراکش کی فٹبال ٹیم کی کی ورلڈ کپ میں سپین کو شکست دے کر ناک آوٹ وکٹری حاصل کرنے پر پوری عرب دنیا کے لیے قابل فخر قرار دیا ہے۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مراکش کی فتح کو پوری عرب دنیا کی کامیابی کا نام دیا۔

واضح رہے مراکش پہلا عرب ملک ہے جو ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔ مراکش نے پینلٹی شوٹ آوٹ میں سپین کو شکست دی ہے۔

شیخ راشد بن المکتوم نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے مراکشی ٹیم کو مبارکباد بھی دی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا 'مراکش کے لیے کچھ نامکن نہیں ہے، عربوں کے لیے کچھ ناممکن نہیں ہے۔ 'اٹلس لائنز' کی فتح سب عربوں کے لیے خوشی اور فخر کی بات ہے۔'

شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم ولی عہد دبئی نے اپنے ٹویٹ میں کہا 'مراکشی ٹیم کی تاریخی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا 'اٹلس لائنز' مبارک باد کے مستحق ہیں۔' اس خوشی کے موقع پر مراکش کے لیے نیک تمنائیں، کہ آپ کی وجہ سے ہم پوری عرب دنیا کو خوشی میسر آئی۔

مراکش سے پہلے سعودی فٹبال ٹیم کی ارجنٹینا کے خلاف جیت نے بھی عرب دنیا کے لیے خوشی اور فخر کا سامان کیا تھا۔ لیکن سعودی ٹیم بعد ازاں اپنی کامیابی کو برقرار نہ رکھ سکی۔

اب مراکش نے پنلٹی شوٹ آوٹ میں سپین کو تین صفر سے شکست دے دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ اب ہفتے کے روز مراکش کی ٹیم پرتگال یا سوئٹزر لینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کھیلے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں