چینی صدر شی جِن پِنگ کی سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پرالریاض آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین کے صدر شی جِن پِنگ بدھ کو سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پرالریاض پہنچ گئے ہیں۔انھیں اس دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے دی تھی۔

کروناوائرس کی وَباکےآغاز کے بعد سے شی جن پنگ کا یہ تیسراغیر ملکی دورہ ہے۔2016 کے بعد سعودی عرب کا یہ ان کا پہلا دورہ ہےاوریہ 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔

وہ اس دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ سعودی،چین مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اس اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک ہوں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق چینی صدر کے دورے کے ایجنڈے میں خلیج،چین سربراہ اجلاس برائے تعاون اور ترقی اورالریاض عرب چینی سربراہ جلاس برائے تعاون اور ترقی میں شرکت بھی شامل ہے۔

ان اجلاسوں میں ’’خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک اورعرب ممالک کو چین کے ساتھ جوڑنے والے خصوصی تعلقات‘‘پرغورکیا جائے گا۔سعودی عرب چین کے جی سی سی اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم ذریعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں