سعودی عرب اور چین کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دست خط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیراور چین کے صدر شی جن پنگ نے جمعرات کے روز دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان اور شی جن پنگ کے درمیان جمعرات کو دارالحکومت الریاض کے الیمامہ محل میں ملاقات ہوئی اور اس کے بعدانھوں نے اس معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفادمیں انھیں مضبوط بنانے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات میں سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شریک تھے۔

صدر شی جن پنگ کے اس دورے میں دونوں ممالک نے ہائیڈروجن توانائی اور براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی سمیت متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دست خط کیے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان سربراہ کانفرنس کے علاوہ دواور سربراہ اجلاس، چین-خلیج سمٹ اور چین-عرب سربراہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔ان میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک اورعرب ریاستوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں