فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، برازیل کو شکست، کروشیا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے کوارٹر فائنل میں برازیل کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مدمقابل ٹیم کروشیا نے دنیائے فٹبال کی بڑی ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور خود سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

تفصیل کے مطابق کروشیانے ٹورنامنٹ کے فیورٹ برازیل کو ورلڈ کپ سے ناک آؤٹ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ برازیل پچھلے پانچ ورلڈ کپ میں چوتھی بار کوارٹر فائنل سے باہر ہوا ہے۔

کروشیا کے لیے لیواکووچ نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کے بہترین گول کیپر کے ایوارڈ کے دعویدار ہوں گے۔

پہلے کوارٹر فائنل میں کروشیا اور برازیل کا مقابلہ فل ٹائم میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ایونٹ کی ہارٹ فیورٹ برازیل کو کروشیا نے پینالٹی ککس پر دو کے مقابلے میں چار گولز سےشکست دی۔ کوارٹر فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 15 ،15 کے دو ہاف دیے گئے۔ پہلے ہاف کے شروع میں برازیل کے نیمار نے گول کیا اور ٹیم کو کروشیا پر 0-1 کی برتری دلوا دی۔

تاہم کروشیا کے برونو پیٹکووچ نے دوسرے ہاف یعنی کھیل کے 117ویں منٹ میں گول کرکے میچ کو 1-1 سے برابر گول سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد کھیل پنالٹی ککس پر چلا گیا، اس موقع پر کروشیا کے گول کیپر نے برازیل کی دو پلنٹی اسٹروکس روک کر میچ میں اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

خیال رہے کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری 22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ تیزی کے ساتھ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ کے آخری دو کوارٹرز فائنل میچز ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن فرانس کی ٹیمیں ٹاپ فور کے لئے ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی ۔

فٹ بال ورلڈ کے قطر میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 دسمبر جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 دسمبر کو جبکہ فائنل میچ 18 دسمبر کو لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل میں کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں