کلاؤڈ کمیپوٹنگ پر سعودی عرب کا چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ معاہدے پر دستخط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور سعودی شہروں میں ہائی ٹیک کمپلیکس بنانے کے حوالے سے جمعرات کو چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کر دئیے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب کے دوران مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔ بیجنگ نے کہا کہ یہ مفاہمت نامہ عرب دنیا میں اس کے سب سے بڑے سفارتی اقدام کی نمائندگی کرتا ہے۔

جمعرات کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین کے صدر شی جن پنگ کا ریاض کے الیمامہ محل کے شاہی دربار میں استقبال کیا تھا۔

ولی عہد اور چین کے صدر نے بات چیت کا ایک باضابطہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت داری کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ملکوں نے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا۔

ولی عہد اور چینی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان متعدد دو طرفہ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں