منچلے باراتیوں کو چلتی کاروں کی کھڑکیوں سے باہر نکلنا مہنگا پڑ گیا

باراتیوں کے کار میں خطرناک طریقے سے سفر کی ویڈیو، واقعے کی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں بارات میں شامل کاروں پر باراتیوں کی خطرناک حالت میں سواری کی ویڈیو پر پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو حراست میں لینے کے بعد ان سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جمعے کو مصری وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کی تحقیقات شروع کیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ دو کاروں کی چھت میں موجود کھڑکیوں سے باہر کھڑے نظر آتے ہیں جب کہ ڈرائیور "لاپرواہی" سے گاڑی چلا رہے ہیں۔

مصری وزارت داخلہ نے اس واقعے کا ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جو کہ جیزا گورنری میں چھ اکتوبر کو پیش آیا۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق جانچ پڑتال اور تحقیقات کے ذریعے خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں پکڑ لیا گیا ہے۔

گاڑی کی کھڑکی پر بیٹھے دونوں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک دوست کی شادی کی تقریب میں شریک تھے اور خوشی منا رہے تھے۔ مصری پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں