جدہ میں معمرافراد سے چوری کے الزام میں چاریمنی فراڈیے گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ساحلی شہرجدہ میں پولیس نے معمر افراد سے دھوکاوفریب کے ذریعے نقدی اینٹھنے اور سامان چوری کرنے والے چارجعل سازوں کو گرفتارکرلیا ہے۔

سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اتوارکے روزبتایا ہے کہ یمن سے تعلق رکھنے والے ایک رہائشی اورتین غیرقانونی تارکین وطن نےسعودی عرب کے دوسرے بڑے شہرمیں کم زورعمررسیدہ افراد کو نشانہ بنایا،انھیں دھوکا دیا اور ان کی نقدی اوردیگر ذاتی سامان چوری کرلیا۔

جدہ پولیس نے انھیں گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے مملکت کے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیاہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں