سعودی حکام نے ترکی کےعازمین کے لیے کووِڈ-19 ویکسین کی شرط ختم کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے حکام نے ترکی سے سفرکرنے والے مذہبی زائرین کے لیے کووڈ-19 کی ویکسین لگوانے کی شرط کومنسوخ کردیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترکی سے آنے والے زائرین کو داخلے پر عمر کی پابندیوں سے بھی مستثنا قرار دے دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اعلان اتوارکوانقرہ میں سعودی اور ترک حکام کے درمیان مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ہے۔

سعودی وزیرحج وعمرہ توفیق الربیعہ نے کہاکہ دومقدس مساجد الحرمین الشریفین اور دیگرمذہبی مقامات کے ارد گرد بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے عازمینِ حج وعمرہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

انھوں نے اس بات کی بھی نشان دہی کی کہ ستمبرمیں شروع ہونے والا آن لائن ’نوسک‘ پلیٹ فارم زائرین کے لیے ویزا، نقل وحمل اوررہائش کے عمل کو آسان بنائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں