عالمی کپ:فرانس جیروڈاورتشوامینی کے گول کی بدولت انگلینڈ کوشکست دے کرسیمی فائنل میں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فرانس نے اولیورجیروڈ اوراوریلین تشوآمینی کے ایک ایک گول کی بدولت انگلینڈ کوقطر میں جاری عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں 2-1 سے شکست دے دی ہے اور اب اس کا سیمی فائنل میں مقابلہ مراکش کے ساتھ ہوگا۔

دفاعی چیمپئن فرانس اب 2002ء میں برازیل کے بعد مسلسل دو فائنل میچ کھیلنے سے ایک جیت دور ہے اور 1962 میں برازیل اور1938 میں اٹلی کے بعد ٹرافی برقرار رکھنے والی تیسری ٹیم بننے سے دو جیت دور ہے لیکن اس کا سیمی فائنل میں مراکش ایسے سخت حریف سے مقابلہ کرنا ہوگا جس کی ٹیم بے پایاں جوش وجذبے سے کھیل رہی ہے اور وہ پہلی مرتبہ پرتگال کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

دوحہ کے نواح میں واقع الخور میں البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں فرانس کی ٹیم کو برطانیہ کے خلاف جیت کے لیے سخت محنت کرنا پڑی ہے لیکن فرانس نے اختتام ہفتہ پر کھیلے گئے میچ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور اس نے میچ کے سترھویں منٹ گول کرکے برتری حاصل کرلی تھی لیکن میچ کے چوّنویں منٹ میں برطانیہ کے ہیری کین نے گول کرمیچ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔

برطانوی ٹیم کا اس گول کے بعد حوصلہ بڑھا اور اس نے بہت اعتماد کے ساتھ کھیل رہا تھی لیکن فرانسیسی کھلاڑیوں نے اپنے تابڑتوڑ حملے جاری رکھے اور اٹھہترویں منٹ میں گریزمین کے ایک کراس پرجیروڈ نے ہیڈ سے گول کردیا۔اس ٹورنامنٹ میں یہ ان کا چوتھا گول تھا۔

اس کے بعد میچ کے اختتامی لمحات تک برطانوی کھلاڑیوں نے میچ برابرکرنے کے لیے پورا زورلگایا مگر قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور مارکوس راشفورڈ کی اضافی وقت میں لگائی گئی فری کک بھی بار کے اوپر سے گزر گئی۔برطانیہ کی ٹیم ورلڈکپ کا کوارٹرفائنل میچ دسویں مرتبہ کھیل رہی تھی اور یہ اس کی ساتویں شکست تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں