امارات کی "راشد روور" چاند کو مسخر کرنے خلائی مشن پر روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چاند پر جانے والا عرب دنیا کا پہلا مشن اپنے سفر پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ چاند گاڑی جس کو راشد روور کا نام دیا گیا ہے، اتوار کے روز بلندیوں کی طرف محو پرواز ہوا۔

اس امر کا باضابطہ طور پر اعلان محمد بن راشد خلائی مرکز 'ایم بی آر ایس سی' نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے کیا ہے۔ چند روز پہلے اس چاند مشن کی پرواز کو بعض ضروری معائنوں کے لیے روک دیا گیا تھا۔

خلائی مرکز کے 'ٹویٹ' میں بتایا گیا ہے 'راشد روور' کو خلاوں میں لے جانے والے'سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ' کی لانچنگ کامیابی کے ساتھ کیپ کینیورل لانچنگ پیڈ فلوریڈا سے کی گئی ہے۔

واضح رہے راشد روور نامی اس چاند گاڑی کو متحدہ امارات کے اپنے انجنئیروں نے تیار کیا ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات سمیت پوری عرب دنیا کا پہلا چاند مشن ہے۔ امارات کا 'راشد روور' چاند کے اس حصے میں اترنے کے لیے بھیجا گیا ہے جو اس سے پہلے جہاں انسانوں کی رسائی میں نہیں آیا ہے۔ اس لیے ابھی تک دریافت نہیں کیے جا سکا ہے۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ راشد روور کی کامیابی کے بعد متحدہ عرب امارات اس میدان میں اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور مزید خلائی مشن چاند پر روانہ کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں