سعودی عرب: تعطیلات کے دوران ’الشقیق ساحل‘ میں ہزاروں سیاحوں کی میزبانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پہلے سمسٹر کی تعطیلات کے دوران الدرب گورنری کے سیاحتی مقام ’الشقیق ساحل‘ پر سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی۔ سمندری سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے آنے والوں میں خاندان اور بچے بھی شامل ہیں۔

شقیق میونسپلٹی کے سربراہ انجینیر ناصر عطیف نے بتایا کہ پہلے سمسٹر کی چھٹیوں کے دوران شقیق سینٹر آنے والوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

الشقیق ساحل

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکز اپنی صلاحیتوں اور انفراسٹرکچر کے ذریعے سال بھر سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار رہتا ہے۔ سمندری پٹی کے ساتھ لوگ پیدل اور سوار دونوں طرح آتے ہیں۔ الشقیق میونسپلٹی مختلف ثقافتی، کھیلوں اور تفریحی تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔

انجینیر عطیف نے کہا کہ شقیق سیزن چار مختلف تہواروں کے قیام کا گواہ ہے جس کا مقصد خطے کے سیاحتی انٹرفیس کو عام طور پر اجاگر کرنا اور زائرین کی خواہشات کے مطابق وہاں پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں