ایڈنبرا دنیا کا بہترین شہر، عرب شہر ساتویں نمبر پر آگیا

چار عرب شہر دنیا کے 53 بہترین شہروں کی فہرست میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دنیا بھر کے 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کے ٹائم آؤٹ سروے کے مطابق ایڈنبرا دنیا کے بہترین شہر قرار پایا ہے۔ رپورٹ میں دنیا کے بہترین 53 شہروں کی فہرست جاری کردی گئی۔

ساتویں نمبر پر مراکش کے شہر مراکش سٹی نے جگہ بنا لی۔ ایڈنبرا کے بعد بالترتیب شکاگو، میڈلن، گلاسگو اور ایمسٹرڈیم بہترین شہر قرار پائے۔ شمالی امریکہ کے مزید دو شہروں نے ٹاپ 20 میں جگہ بنائی۔ مونٹریال 9 ویں نمبر پر اور نیویارک 20 نمبر پر آیا۔

ٹائم آؤٹ نارتھ امریکہ کے کنٹینٹ ڈائریکٹر ول گلیسن نے کہا کہ ایڈنبرا شہر پورے بورڈ میں اعلیٰ درجہ پر ہے۔ دنیا کے سب سے خوبصورت اور چلنے کے قابل شہر کے طور پر یہ شہر عالمی چارٹ میں سرفہرست ہے۔

پچھلے سال کی ٹائم آؤٹ لسٹ کے مقابلے میں اس سال کچھ تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ گزشتہ برس ٹاپ 5 میں سان فرانسسکو، ایمسٹرڈیم، مانچسٹر، کوپن ہیگن اور نیویارک تھے۔

اس سال سان فرانسسکو کے ٹاپ 20 میں بھی جگہ نہ بننے کی ایک وجہ یہ رہی کہ 90 فیصد افراد نے اسے بہت مہنگا شہر کہا۔ 80 فیصد نے اسے خوبصورت شہر بہرحال قرار دیا۔

نیویارک شہر کے درجے میں بھی نمایاں کمی آئی۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ 15 نمبر نیچے آ گیا۔ 93 فیصد نے اسے مہنگا شہر قرار دیا۔ 23 فیصد نے دوستانہ شہر کہا۔ 61 فیصد نے کہا یہ آسان شہر نہیں ہے۔

ٹاپ 10 بہترین شہر بالترتیب ایڈنبرا ، شکاگو، میڈیلن، گلاسگو، ایمسٹرڈیم، پراگ، مراکش، برلن، مونٹریال اور کوپن ہیگن قرار پائے۔ 53 شہروں کی فہرست میں دبئی 40 ویں نمبر پر، ابوظہبی 45 ویں اور دوحہ 53 ویں نمبر پر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں