برطانیہ میں شدید برفباری کے باعث سردی میں اضافہ؛ فلائٹیں منسوخ، کاروبار زندگی معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ میں برفباری کی حالیہ لہر کے بعد سردی شدید ہوگئی ہے۔

رائیٹرز کی جانب سے شائع کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا کہ برفباری کے باعث دارالحکومت لندن میں درخت اور معروف بگ بینگ کلاک ٹاور سفید رنگ سے ڈھکے ہوئے ہیں۔

یہ تصویر دنیا بھر میں پھیل گئی اور اس پر شاعرانہ تبصرے بھی کئے جارہے تاہم معاملہ صرف خوبصورت منظر کا نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہے کیونکہ شدید برفباری کی وجہ سے لندن میں کئی ایئرپورٹس پر متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں اور فضائی ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی ہے۔

منجمد موسم نے ریلوے ٹریفک کو بھی متاثر کر دیا۔ کئی ٹرینیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ ملک کی اہم سڑکوں پر ٹریفک کا اژدھام ہے اور لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

وسطی انگلینڈ میں برف سے ڈھکی جھیل میں گرنے سے 3 بچے ہلاک ہوگئے اور ایک 6 سالہ بچے کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق برف کی موٹائی 10 سینٹی میٹر سے زائد تک پہنچ گئی۔ سکاٹ لینڈ میں منفی 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور فضا انجماد کے مقام پر پہنچ گئی۔ دیگر برطانوی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 تک رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں