حوثیوں کا اسکول پر ڈرون حملہ ایک بچہ ہلاک، دو زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دہشت گرد حوثی ملیشیا نے شمال مغربی یمن کی کمشنری حجہ کے ضلع حیران میں واقع ایک سکول کو ڈرون بمباری کا نشانہ بنایا۔ جس سے ایک بچہ ہلاک اور دیگر دو زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے کیے جانے والے اس ڈرون حملے کا نشانہ ضلع حیران کے گاؤں الدیر میں واقع السلام سکول کو اس وقت بنایا گیا جب اس میں تدریسی عمل جاری تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں 11 سالہ بچہ یوسف عبدو شوعی بیشی ہلاک اور دو بچے احمد علی عبداللہ بشی (8 سال) اور سلطان احمد علی بشی (10 سال) زخمی ہو گئے۔

یاد رہے کہ تینوں بچے اسکول کے قریب سڑک پر چل رہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں