ٹریفک حادثہ کے بعد گاڑی میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک طرفخوفناک ٹریفک حادثہ اور دوسری طرف زچگی کا مرحلہ درپیش ہونے کا ایک عجیب واقعہ الجزائر میں پیش آیا۔ شہری تحفظ کے عملہ نے بروقت کارروائی کی اور خاتون کو بچا لیا۔ کار الٹنے کے بعد الجزائری خاتون کے ہاں ایمبولنس میں ہی نومولود بچے کی پیدائش ہوئی۔

یہ عجیب واقعہ مشرقی الجزائر کے صوبہ بومرڈیس میں پیش آیا جہاں ایک ہائی وے پر کار الٹ گئی تھی۔ حادثہ کے بعد واضح ہوا حاملہ خاتون کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ سکیورٹی اور شہری تحفظ کے عملہ نے فوری کارروائی کی اور گاڑی کے اندر ہی خاتون کی زچگی کا عمل مکمل کرایا۔ خاتون کے ہاں بیٹا پیدا ہوا، بعد ازاں زچہ اور بچہ دونوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں خیریت سے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ برس الجزائر میں 22 ہزار ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 3 ہزار 61 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں