تائیوان میں زلزلہ ، شدت 6.2 تھی۔ کئی آفٹر شاکس بھی آچکے مزید آفٹر شاکس کا خطرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

تائیوان میں 6،2 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے تائیوان کے دارالحکومت میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے 'ہولین کاونٹی' میں زیرزمین چھ کلو میٹر کی گہرائی تک تھا۔

امریکی ارضیاتی سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 5،9 تھی جبکہ اس کی زمین میں گہرائی 19 کلو میٹر تھی۔ خیال رہے فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

تائیوان میں سیسمالوجیکل سنٹر کے ذمہ دار 'چن کو چانگ' نے بتایا ہے کہ زلزلے کا جھٹکا پورے تائیوان میں محسوس کیا گیا۔ اس کے بعد آٹھ آفٹر شاکس آئے ، خدشہ ہے کہ ابھی مزید آفٹر شاکس آ سکتے ہیں۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اس سے پہلے آنے والے زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت میں شددی تر تھے، اب کی بار آنے والے جھٹکے اس سے کافی کمزور تھے۔ زلزلے اور آفٹر شاکس کی وجہ سے تائیوان میں سب وے اور ریلوے کی سروس کو آہستہ چلنے کی ہدائت کر دی گئی ۔ البتہ کسی بھی ٹرانسپورٹ سروس کو روکا نہیں گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں