القاعدہ رہنما ابراہیم البنا کی معلومات دینے والے کیلئے 50 لاکھ ڈالر کا امریکی انعام

ابراہیم البنا کو ابو ایمن المصری کے نام سے بھی جانا جاتا، جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا بانی رکن ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ نے القاعدہ کے ایک سرکردہ رہنما ابراہیم البنا، جسے ابو ایمن المصری بھی کہا جاتا ہے، کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 50 لاکھ ڈالر تک کے انعام کا اعلان کر دیا۔

یہ بات یمن میں امریکی سفارت خانے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک مختصر بیان میں واضح کی۔

یمن میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ انصاف کے لیے انعامات پروگرام نے ابو ایمن المصری کے نام سے مشہور البنا کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے عوض 5 ملین ڈالر تک کا انعام مختص کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ابراہیم البنا جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا ایک سینئر رہنما ہے جسے امریکہ نے ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کر رکھا ہے۔

البنا جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کا ایک بانی رکن تھا اور اس نے گروپ کے سکیورٹی امور کی قیادت سنبھالے رکھی ہے۔ البنا نے تنظیم کے رہنماؤں کو فوجی اور سکیورٹی ہدایات فراہم کی تھیں۔

البنا جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے سب سے زیادہ خاموش اور غائب دماغ رہنماؤں میں سے ایک ہے۔ اسے القاعدہ کے انٹیلی جنس اپریٹس کا روحانی باپ سمجھا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں