امریکا نے روس کے خلاف پابندیوں کی فہرست میں 18 نئے ادارے شامل کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل جمعرات کو امریکی محکمہ خزانہ نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ کی وجہ سے ماسکو پر عائد پابندیوں کی فہرست میں 18 روسی اداروں کو شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

’اے ایف پی‘ کے مطابق امریکی خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے ایک بیان میں کہا کہ اضافی ادارے روسی فیڈریشن میں مالیاتی خدمات کے شعبے سے متعلق ہیں۔

دفتر نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے حکمران طبقے کے 40 افراد کے اثاثوں پر پابندیاں عاید کرنے کی کوششوں کے علاوہ ہے۔

دفتر نےبتایا کہ نیا قدم امریکا کی حکومت کی ان کوششوں کا حصہ ہے کہ جمہوریہ روسی فیڈریشن کی حکومت کی یوکرین کے خلاف اپنی غیر معقول جنگ کی مالی اعانت کرنے کی صلاحیت کو مزید محدود کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں