قومی سیاحتی حکمت عملی کی کامیابی، اس سال 6 کروڑ سیاحوں نے سعودی عرب کی سیر کی

سعودی ’’ویژن 2030‘‘ کے تحت شعبہ سیاحت کا جی ڈی پی میں حصہ 10 فیصد تک لانے کا ہدف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سال 2019 میں شروع کی گئی سعودی عرب کی قومی سیاحتی حکمت عملی نے کامیابی کا سفر شروع کردیا ہے۔ اسی کامیابی کا ایک مظہر اس صورت میں سامنے آیا ہے کہ سعودیہ کا دورہ کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سال یعنی 2022 میں 6 کروڑ سے زیادہ افراد نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔

سیاحی حکمت عملی کے تحت سعودی عرب کے 10 بڑے مقامات کو سیاحت کیلئے تیار کیا جا رہا ہے، ان مقامات کو 2030 تک بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے۔ اس حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سیاحت کے نظام کو کیسے بڑھاوا دیا گیا۔

سعودی ویژن 2030 کے تحت شعبہ سیاحت کے جی ڈی پی میں حصہ کو 10 فیصد تک لانے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔

اس صورت حال پر نظر ڈالیں تو شعبہ سیاحت میں تیزی سے ترقی کی اس حکمت عملی کے تحت نئی پارٹیاں ابھری ہیں جن میں سے چار نئی پارٹیاں اہم ہیں۔

پہلی وزارت سیاحت ہے جو پہلے سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ تھی۔ یہ وزارت ضروری قانون سازی، سرمایہ کاری کا ماحول پیدا کرنے، لائسنس جاری کر کے سیاحت کے شعبے میں پائیدار ترقی کے حصول کے لیے سیاحت کی حکمت عملی تیار کرنے پر کام کر رہی ہے۔ وزارت انسانی کیڈر کو بھی ترقی دینے میں مصروف ہے۔

مارچ 2020 میں سعودی ٹورازم اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا جو مملکت کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کرنے اور اسے عالمی سطح پر مارکیٹ کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ اتھارٹی کے ذمے نجی شعبے کے ساتھ سیاحتی مصنوعات تیار کرنا، اس کی تشہیری مہموں کی نگرانی کرنا اور سیاحتی تجربے کا انتظام کرنا بھی ہے۔

سسٹم کا تیسرا حصہ ٹورازم ڈویلپمنٹ فنڈ 2020 کے جون میں قائم کیا گیا، یہ فنڈ نجی شعبے سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سیاحت کے شعبے میں فنانسنگ اور سرمایہ کاری کی فزیبلٹی کو بڑھانے کے لیے مالیاتی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

سیاحتی حکمت عملی کی چوتھی پارٹی ٹورازم ڈیولپمنٹ کونسل ہے۔ یہ کونسل سیاحت سے متعلق ہر چیز میں دوسری وزارتوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتی ہے۔ کونسل اس شعبے کو بااختیار بنانے سے متعلق مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

سیاحتی حکمت عملی نے ابھی سے نتائج دینا شروع کر دئیے ہیں جس کا ثبوت اس سال سعودی آنے والے سیاحوں کی تعداد کا 60 ملین سے بڑھ جانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں