ان پتھروں میں ایک مینڈک چھپا ہوا ہے، تلاش کرنے کیلئے آپ کے پاس 11 سیکنڈ ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دی گئی تصویر میں دریا کے کنارے کا ایک منظر دکھایا گیا ہے جہاں ہر طرف پتھر بکھرے ہیں۔ پتھروں کے مختلف رنگ اس تصویر کو خوبصورت بناتے ہیں۔ پتھروں کے علاوہ اس تصویر میں ایک مینڈک بھی ہے جسے ہم نے ویب سائٹ "جارگن جوش" سے اٹھایا ہے۔ آپ کے لیے چیلنج یہ ہے کہ 11 سیکنڈ میں اس مینڈنگ کو ڈھونڈ کر دکھائیں۔

آپ نے ایسا کرلیا تو ہم سمجھیں گے آپ عقابی نظریں رکھتے ہیں۔

یہ آسان نہیں ہے، مینڈک بڑی چالاکی سے پتھروں کے درمیان چھپ جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے پہلی نظر میں پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ پتھروں کو غور سے دیکھیں تاکہ مینڈک کی طرح نظر آنے والی کوئی بھی چیز آپ کی آنکھوں کے کیمرے میں سکین ہوجائے۔

وہم یا بصری وہم عام طور پر حیران کن تصاویر ہیں جو آپ کے دماغ کو دھوکہ دیتی ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ نظری وہم مشاہدے اور ارتکاز کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

کیا آپ اپنی مشاہداتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں؟ چلیئے اس فوری چیلنج کو ابھی آزمائیں!

مینڈک کا رنگ پتھروں کی طرح ہے اور یہ بالکل آپ کی آنکھوں کے سامنے ہے۔ کیا آپ نے مینڈک کو دیکھا ہے؟ وقت ختم ہوا۔

مینڈک کو ایک بڑے "خاکستری" پتھر کے قریب دیکھا جا سکتا ہے اور چونکہ مینڈک بھی "خاکستری" ہے، اس لیے یہ پتھروں میں گھل مل جاتا ہے۔

کیا آپ مینڈک تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے؟

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں