آرامکو، سینوپیک اورسابک کے درمیان تیل صاف کرنے اور پیٹروکیمیکل میں تعاون میں وسعت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی آرامکو، دنیا کی معروف مربوط توانائی اور کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک سینوپیک (چائنا پیٹرولیم اینڈ کیمیکل کارپوریشن) اورسابک چین اور سعودی عرب میں تیل صاف کرنے اور پیٹروکیمیکل کے منصوبوں میں نئے افق اور تعاون کی تلاش میں ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی توانائی اور پیٹروکیمیکل کارپوریشنز میں سے ایک آرامکو اور سائنوپیک نے چینی صوبہ فوجیان کے شہر گلئی میں گرین فیلڈ منصوبے کے معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔اس میں 320،000 بیرل یومیہ تیل صاف کرنے اور 15 لاکھ ٹن سالانہ پیٹرو کیمیکل کریکرکمپلیکس کا منصوبہ شامل ہے۔ توقع ہے کہ یہ 2025ء کے آخر تک کام شروع کردے گا۔

آرامکو، سابک اور سینوپیک نے 15 دسمبر کومفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دست خط کیے تھے۔اس کا مقصد سعودی عرب کے شہرینبع میں موجودہ ریفائنری کے ساتھ مربوط ایک نیاپیٹرو کیمیکل کمپلیکس کی تعمیر کے معاشی اورتکنیکی کے طور پر قابل ہونے کی اسٹڈی رپورٹ تیارکرنا ہے۔

آرامکو کے سینیرنائب صدرمحمد یحییٰ القحطانی نے اتوار کو ایک بیان میں کہا:’’یہ منصوبہ چین اور سعودی عرب دونوں میں جدید، مؤثراورمربوط ڈاؤن اسٹریم سیکٹر میں حصہ ڈالنے کاموقع پیش کرتاہے۔ وہ ایشیا کی سب سے بڑی معیشت کو توانائی اور کیمیکلز کا قابل اعتماد مہیا کنندہ رہنے کے ہمارے طویل مدتی عزم کو بھی تقویت دیتاہے‘‘۔

یہ اعلانات چین کو قابل اعتماد توانائی مہیاکرنے والے ادارے کے طور پر آرامکو کے کردار کی تائید کرتے ہیں کیونکہ کمپنی 2030 تک اپنے مائعات کو کیمیائی موادمیں تبدیل کرنے کی صلاحیت کو چالیس لاکھ بیرل یومیہ تک بڑھانا چاہتی ہے۔ یہ تعاون دنیا بھرمیں لوگوں کی زندگیوں کوفائدہ پہنچانے،معیاری مصنوعات اور قابلِ اعتماد توانائی مہیا کرنے،دنیا کی معروف توانائی اور پیٹرو کیمیکل کارپوریشن بننے کے لیے سینوپیک کے ویژن سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں