بیٹی کا آشنا کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مصر میں پبلک پراسیکیوشن آفس نے آشنا کے ساتھ مل کرایک لڑکی کا اپنے ماں کے وحشیانہ قتل کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قتل کی یہ واردات اس وقت انجام دی گئی جب لڑکی کو اس کی ماں نے ایک پڑوسی لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔ یہ لڑکا اس سے عمر میں کئی سال چھوٹا تھا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نوجوان کی مدد سے اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد بیٹی نے اس کی موت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی لاش پر کھولتا ہوا پانی ڈالنے کا فیصلہ کیا، جبکہ قاتل نے لاش کو اندر چھپانے کے لیے ایک بڑے بیگ کا استعمال کیا۔ وہ مل کر اس سے جان چھڑانے کی منصوبہ بندی کرتے رہے تاکہ ان پر قتل کا الزام عاید نہ ہوسکے۔

تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ "جب ماں اپنی بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ کے گھر میں داخل ہوئی تو انہوں نے اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکے نے لڑکی کی ماں کو کلمہ پڑھنے کو کہا اور طنزیہ انداز میں بولا کہ "تم نے ہمارا وقت ضائع کیا۔ پھر اسے ایک مہلک ضرب سے لگائی جس وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئی۔

پبلک پراسیکیوشن نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے فرانزک کے بعد لڑکی اور لڑکے کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر حراست میں لے لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ جرم بور فواد کے علاقے نیو فیروز میں گھر میں پیش آیا تھا جہاں بور فواد جنرل ہسپتال میں لیبر سپروائزر کے طور پر کام کرنے والی 42 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں