جارج تاناسیویچ شاہ سلمان پارک فاؤنڈیشن کے سی ای او مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرزنے جارج تاناسیوچ کوشاہ سلمان پارک فاؤنڈیشن کا چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)مقرر کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، تاناسیویچ کو رئیل اسٹیٹ کی ترقی، مالی انتظام، قانونی معاملات اور تفریحی سہولتوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ مختلف ایگزیکٹو عہدوں پرکام کرنے کا20 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔

نئے مقررکردہ سی ای اومرینا بے سینڈزریزارٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔یہ دنیا کا سب سے معروف ،تسلیم شدہ اور منافع بخش مربوط ریزارٹ سمجھاجاتاہے۔اس میں سنگاپور کا سب سے بڑا ہوٹل اور سینڈزاسکائی پارک شامل ہے ، جو اپنے مشہور لامحدود پول کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

تااناسیویچ لاس ویگاس سینڈزکارپوریشن (ایل وی ایس) کے گلوبل ڈویلپمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ وہ بین الاقوامی ، عالمی معیار کے مربوط ریزارٹس کی ترقی اور آپریٹنگ میں عالمی رہنماکیپٹا لینڈ لمیٹڈ میں سینیرنائب صدر ایکویٹی مارکیٹس اورجنرل گروتھ پراپرٹیز(جی جی پی) انکارپوریٹڈ کے صدررہے تھے۔

ایس پی اے نے مزیدبتایا ہے کہ وہ یوایس جاپان بزنس کونسل ،انکارپوریٹڈ ، سنگاپورانٹرنیشنل چیمبر آف کامرس ، اور سنگاپور ہوٹل ایسوسی ایشن کے بورڈز کے رکن ہیں۔

واضح رہے کہ مارچ 2019 میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الریاض میں شاہ سلمان پارک منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔یہ دارالحکومت کے چار بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے اوریہ 16 مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔یہ پارک دنیا کے سب سے بڑے شہری پارکوں میں سے ایک ہوگا۔اس کا مقصد مختلف خدمات کے ذریعے شہرمیں معیارِزندگی کو بہتر بنانا ہے اور الریاض کی عالمی درجہ بندی کو’’دنیا میں سب سے زیادہ رہنے کے قابل شہروں‘‘کے مطابق بناناہے۔

ایس پی اے نے مزید کہا کہ شاہ سلمان پارک کی تعمیر منظورشدہ منصوبہ پرعمل درآمد کےمطابق آگے بڑھ رہی ہے۔اس میں متعدد سرنگوں اور پلوں،انفراسٹرکچر ،پاوراسٹیشنوں ، وزیٹر پویلین اور رائل آرٹس کمپلیکس کی تعمیرشامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں