روس اور یوکرین

حملے کرکے یوکرین میں غیر ملکی اسلحہ کی کھیپ کی آمد روک دی: روس

جمعہ کو بڑے حملے میں ایک فوجی صنعتی کمپلیکس اور یوکرینی توانائی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا: ماسکو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی فوج نےہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ اس نے یوکرین میں جمعہ کو شروع کیے گئے شدید حملوں کے ذریعے غیر ملکی ہتھیاروں کی کھیپ کو یوکرین کی افواج تک پہنچنے سے روک دیا تھا اور اسی حملہ کی وجہ سے پورے ملک میں بجلی معطل ہوگئی تھی۔

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ درست ہتھیاروں کے ساتھ ایک بڑا حملہ جمعہ 16 دسمبر کو کیا گیا جس میں ملٹری کمانڈ سسٹم، ایک ملٹری اور انڈسٹریل کمپلیکس اور یوکرینی توانائی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں سے توانائی کی تنصیبات اور فوجی انتظامی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔

اس نے مزید کہا کہ ہم نے اس حملے سے اپنا مقصد حاصل کر لیا اور تمام شناخت شدہ سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حملے کے نتیجے میں غیر ملکی ساختہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کی کھیپ کو روک دیا گیا۔ اس کے علاوہ جنگی علاقوں کی طرف یوکرینی افواج کے ذخائر کی پیش رفت بھی روک دی گئی اور ہتھیاروں کی تیاری اور مرمت کے کام کو معطل کر دیا گیا ۔

یاد رہے یوکرین نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اسے نئے روسی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے دارالحکومت کیف میں پانی کی بندش اور پورے ملک میں بجلی بھی معطل ہو گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں