دبئی ایئرپورٹ پر دسمبر میں مسافروں کی آمد و رفت قبل از کرونا وقت سے10 فیصد بڑھ گئی

2023 میں ہر ماہ تقریباً 7.5 ملین مسافروں کو رجسٹر کئے جانے کی توقع: دبئی ایئرپورٹس کارپوریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی ایئرپورٹس کے سی ای او پال گریفتھس نے کہا کہ اس دسمبر کے دوران دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت 2019 میں وبائی امراض سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ رہی ہے۔ قطع نظر اس کے کہ دبئی سے براہ راست سفر کرنے اور تعطیلات کے موسم کے ستھ ملکر ٹرانز مسافر کے طور پر جانے والوں کی تعداد کچھ بھی ہو۔

گریفتھس نے مزید کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ دسمبر کے آخر تک دبئی ایئرپورٹ دبئی آنے اور جانے والے مسافروں کی آمد و رفت کی ریکارڈ تعداد میں ریکارڈ کرے گا۔

ایمریٹس ٹوڈے اخبار کی رپورٹ کے مطابق گریفتھس نے کہا کہ دبئی انٹرنیشنل میں مسافروں کی آمدورفت کے لیے دبئی ایئرپورٹ کارپوریشن کی توقعات اب بھی وہی ہیں۔ 2022 کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 64.3 ملین مسافر کی ایئر پورٹ سے آمد و رفت ہوئی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ماہانہ ٹریفک 2022 کی دوسری ششماہی میں ماہانہ چھ ملین مسافروں کی حد میں ہے۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران مسافروں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سفر میں بحالی کے اشارے اہم ہیں اور یہ اشارے آنے والے مہینوں کے پیش نظر اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا دبئی ایئرپورٹس کارپوریشن اگلے سال کے دوران ماہانہ بنیادوں پر تقریباً 7.5 ملین رجسٹر کرنے کی توقع رکھتی ہے۔

گریفتھس نے کہا اگلے سال کے آخر تک اور خاص طور پر آخری سہ ماہی کے دوران ہم ماہانہ بنیادوں پر مسافروں کی تعداد وبائی امراض سے پہلے کی سطح تک پہنچنے کی توقع کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں