’نشے میں دھت ٹرین ڈرائیور کی گرفتار پرمسافروں کےحواس بحال ‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوب مغربی جرمن شہر سٹٹ گارٹ سے گذرنے والی ٹرین کے مسافروں کی پریشانی اس وقت ختم ہوئی جن ٹرین کے نشے میں دھت کپتان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرین کا 43 سالہ کپتان ٹرین چلاتے ہوئےنشے میں تھا۔ اس نے متعدد اسٹیشنوں کوچھوڑ دیا جہاں ٹرین کو رکنا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ٹرین کپتان نے دیگر معاملات میں دروازے نہیں کھولے۔ اس نے ٹرین کے دروازے کھولے بھی تو بہت دیر کے بعد۔

اس کے علاوہ ڈرائیور نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے کئی بیانات دیے جن میں اس نے اپنی ملازمت اور اپنے آجر کے بارے میں بات کی۔

ٹرین میں سوار اپنی بیٹی کے انتظار میں ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی جب ٹرین روٹشیم اسٹیشن سے گذری۔

ڈرائیور ایک اور غیر طے شدہ سفر پر چلا گیا مگرپولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

ڈرائیور کے معائنے سے معلوم ہوا کہ اس کے خون میں الکوحل کی سطح تقریباً 0.28 فیصد تھی۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اس شخص سے ریلوے ٹریفک کو شدید خطرات لاحق ہونے کے شبے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں