تحفظِ فطرت کے لیےاقوام متحدہ کاتاریخی معاہدہ منظور،افریقی ممالک کےاعتراضات مسترد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کینیڈا کے شہرمانٹریال میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے ایک کانفرنس میں تحفظِ فطرت کے لیے تاریخی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اس معاہدے پردست خط کے بعد اقوام متحدہ کے تحت کانفرنس کو پیرکے روزاچانک ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ اجلاس کے صدرملک چین نے جمہوریہ کانگو کے اعتراض کو مسترد کردیا تھا۔

اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ کوپ 15حیاتیاتی تنوع کانفرنس کی صدارت کرنے والے چین کے وزیرماحولیات ہوانگ رونکیو نے روایتی صدرمجلس کے ہتھوڑے کو میزپرچلایا اورکانگو کے نمائندے کے اعتراض کے اظہار کے چند منٹ بعد مجوزہ معاہدے کو منظور کرنے کا اعلان کردیا۔

کنمنگ،مونٹریال عالمی حیاتیاتی تنوع فریم ورک کے نام سے یہ معاہدہ چین اورکینیڈا کی مشترکہ قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔2030 تک عالمی تحفظ کی کوششوں کی رہنمائی کے لیے یہ معاہدہ طے کرنے کی سمت میں چارسال کے کام اورکاوشوں کاحاصل ہے۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک نجی طور پر اتوار کے روزتجویز کردہ متن پر بات چیت کرتے رہے تھے اور معاہدے کے باریک نکات پر پیرکی صبح تک مذاکرات جاری رہے تھے۔

جیسے ہی ارکان عوامی ہال میں واپس آئے ، ہوانگ نے اجلاس کا نتیجہ پیش کرنا شروع کیا۔اس کے بعد کانگوسے تعلق رکھنے والے وفد کے ایک نمائندے نے اس کے متن پراعتراض کیا اور ترقی پذیرممالک میں تحفظ ماحول کے لیے فنڈزمہیا کرنے سے متعلق ترقی یافتہ ممالک کی ذمہ داری کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہارکیا۔

کانگو کے نمائندے نے ایک مترجم کے ذریعے کہا:’’ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ممالک کو وسائل مہیا کرنے چاہییں‘‘۔تاہم میکسیکو کے وفد کا کہنا تھا کہ وہ ایوان کے صدراور تیارکردہ متن کی حمایت کرتے ہیں۔

ہوانگ نے میکسیکو کے تبصرے کوتسلیم کیا اور پھر اس معاہدے کو اپنانے کا اعلان کرنے کے لیے ہتھوڑے کو میز پرپٹخ دیا لیکن اس پر دوسرے افریقی وفود نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کیمرون سے تعلق رکھنے والے ایک نمائندے نے مترجم کے ذریعے کہا:’’ہم نے جو دیکھا،وہ ہاتھ کی طاقت تھی‘‘۔

یوگنڈا کے نمائندے نے اعلان کیا کہ انھوں نے اس جذبے اور جس طرح سے عدالتی ہتھوڑاچلایا گیا،اسے قبول نہیں کیا اور ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست کی کہ یہ طریق کارکی حمایت نہیں کرتا ہے بلکہ دھوکا دہی کا الزام عاید کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں