شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی امیر قطر کو کامیاب ورلڈ کپ پر دلی مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ بن سلمان نے کامیاب ورلڈ کپ 2022 کے انعقاد پر قطر کو مبارکباد دی ہے۔ یہ مبارکباد کا پیغام قطر کے امیر شیخ بن حماد الثانی ایک تہنیتی برقیے کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے اس پیغام میں کہا گیا ہے: 'ہم آپ کو مبارکباد بھیجتے ہوئے خوش ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ آپ کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔' سرکاری خبر رساں ادارے شاہ سلمان نے اپنے تہنیتی پیغام میں قطر اور اس کے عوام کی خوشحالی و کامیابی کے لیے بھی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کے نام اپنے ایک الگ برقیے میں قطر میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر کہا ہے 'میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ کے لیے میری بہترین خواہشات اور تمنائیں ہیں۔ میری تمنا ہے کہ آپ مزید کامیابیاں حاصل کریں اور خوشحالی پائیں۔'

واضح رہے مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سے قطر پہلا ملک ہے جس کے ہاں فیفا ورلڈ کپ کا اب تک انعقاد ہوا ہے۔ فٹ بال کا یہ عالمی ٹورنامنٹ اتوار کے روز مکمل ہوا ہے جس میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئین فرانس کو شکست دے کے عالمی چیمپئین بننے کا اعزاز پایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں