مصر میں موم میں لپٹی بچی کی پیدائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پیر کے روز شمالی مصر میں غربیہ گورنریٹ میں ایک نایاب واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک نومولود بچی پیدا ہوئی تو وہ مکمل طور پرخالص موم میں ڈھکی ہوئی تھی۔

اس نایاب بچی کی پیدائش المحلہ جنرل ہسپتال میں ہوئی۔ بچی حالت تشویشناک تھی کیونکہ اس کا پورا جسم میں موم میں لپٹا ہوا تھا۔ ڈاکٹرز اس حالت کی وجہ بتاتے ہوئے حیران رہ گئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

طبی عملے نے بچی کو ہسپتال کے انکیوبیٹرز میں رکھنے کا فیصلہ کیا اور اس کی مکمل طبی نگرانی شروع کردی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ماں کے پیٹ میں مکمل جنین بننے کے بعد سے بچی کا جسم موم میں لپٹا ہوا تھا۔

غربیہ میں وزارت صحت کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر اسامہ بلبل نے ہدایات جاری کیں کہ بچے کی حالت کے بارے میں وقتاً فوقتاً رپورٹ تیار کی جائے اور اس کی دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔

طبی عملے کے مطابق بچی کی اس حالت کی وجہ یکساں شادی اور جینز میں خرابی بھی ہوسکتی ہے۔ یہ ایک نایاب بیماری ہے جسے "collodion baby" کہا جاتا ہے۔ ۔ طبی عملے کے مطابق بچی کی صحت کافی خراب ہے اور اس کی صحت یابی کے امکانات بھی کم ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں