افغانستان وطالبان

افغانستان میں خواتین کو تعلیم سے روکنا انسانیت کے خلاف جرم ہے: یورپی یونین

ایسے اقدامات سے طالبان خود کو افغان آبادی اور عالمی برادری سے مزید الگ تھلگ کر رہے: یورپی یونین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

یورپی یونین نے افغانستان میں خواتین کو تعلیم سے روکنے کے فیصلے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا۔

’’ جی 7 ‘‘ اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دیگر ممالک نے بھی طالبان کی جانب سے یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کے داخلہ پر پابندی لگانے اور افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی جانب سے اپنے انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کو استعمال کرنے کے امور پر دیگر سخت پابندیاں لگانے کے حالیہ فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے۔

یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان ایسے اقدامات سے خود کو افغان آبادی اور عالمی برادری سے مزید الگ تھلگ کر رہے ہیں۔ ای یو نے طالبان سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

العربیہ نے یونیورسٹی کی ایک طالبہ سے ملاقات کی جسے طالبان نے تعلیم دینے سے انکار کر دیا تھا۔

وزارت اعلیٰ تعلیم کی طرف سے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے خط کے مطابق منگل کو طالبان نے افغانستان میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم پر غیر معینہ مدت تک پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر ندا محمد ندیم کے دستخط والے خط میں کہا گیا کہ میں آپ سب کو مطلع کرتا ہوں کہ اگلے نوٹس تک خواتین کی تعلیم کو روکنے کے مذکورہ حکم پر عمل درآمد کریں۔

وزارت کے ترجمان ضیاء اللہ ہاشمی جنہوں نے ٹویٹر پر پیغام پوسٹ کیا نے اے ایف پی کو ایک تحریری بیان میں اس فیصلے کی تصدیق بھی کی ہے۔

ہزاروں خواتین کو ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں داخلے کا امتحان دئیے تین ماہ بھی نہیں ہوئے تھے کہ ان کی اعلی تعلیم پر پھر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

گزشتہ سال اگست میں طالبان کے افغانستان میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے یونیورسٹیوں کو نئے قوانین نافذ کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ان قوانین کے مطابق مرد اور عورت طلبہ کے کلاس رومز کو الگ کردیا گیا تھا۔ طالبات کو پڑھانے کی اجازت صرف خواتین اور بوڑھے مرد پروفیسرز کو دی گئی تھی۔

23 مارچ کو ملک بھر میں لڑکیوں پر ثانوی تعلیم پر پابندی لگا دی گئی جس سے یونیورسٹیوں میں ان کی تعداد میں شدید کمی واقع ہوئی۔

12 اکتوبر کو امریکہ نے اعلان کیا کہ اس نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر طالبان پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں