سعودی عرب اور فرانس کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانسیسی وزارت دفاع نے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی شراکت داری کے لیے فرانس کے عزم کی توثیق کی ہے۔

دفاعی تعاون میں اضافہ

فرانسیسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لوکورنو اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان فون کال کے بعد فرانس خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

دونوں وزراء نے دفاعی شعبے میں تاریخی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خطرات کے پیش نظر بات چیت کا فروغ

دونوں وزرائے دفاع نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص لبنان اور یمن کی صورتحال پر بھی گفتگوکی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے فرانس اور سعودی عرب کے مفادات کو لاحق خطرات اور مشرق وسطیٰ اور یورپ کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے بات چیت کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیر لوکورنو نے فون کال کے دوران سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے ملک کی گہری وابستگی کی یاد دلائی اور اعلان کیا کہ گلے فروری میں ان کا سعودی عرب جانے کا ارادہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں