سعودی عرب میں انوکھی ڈکیتی، گاڑی مار کر زخمی کرکے لوٹ لیا

فوٹیج کی مدد سے دونوں حملہ آور گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مشرقی سعودی عرب کی گورنری قطیف میں دو افراد نے ایک شخص پر کو گاڑی مار کر زخمی کر دیا اور پھر اس کے پاس جو کچھ تھا لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کا ویڈیو کلپ سماجی ویب سائٹس پر وائرل ہوگیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کر کے ان دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ٹویٹر پر سعودی پبلک سیکیورٹی اکاؤنٹ سے شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوفناک ویڈیو میں نظر آنے والے دونوں حملہ آور سعودی تھے اور حکام نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ قانونی کارروائی کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

جس جگہ شہری کو لوٹا گیا اس کے ساتھ ہی قریبی گھر میں لگے نگراں کیمرے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش ہو رہی تھی۔

ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار ایک شخص کو گلی میں ٹکراتی ہے اور اسے زمین پر گرا دیتی ہے ۔ اس دوران ایک شخص گاڑی سے باہر نکلا اور زخمی شخص سے کچھ سامان لے کر دوبارہ گاڑی میں سوار ہوگیا اور کار چل پڑی ۔ ویڈیو کو "انٹیریئر سنیپ" کے ذریعہ شائع کیا گیا تھا۔

ویڈیو کے گردش کرنے پر سکیورٹی حکام حرکت میں آگئے اور کار سوار دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں