سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے "سعودی کافی میوزک" مقابلے کے فاتحین کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل جمعرات کو سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے "کافی ریسٹل" مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا۔ یہ اعلان سعودی کافی نائٹ کے زیراہتمام کیا گیا، جس کا آغاز "سعودی کافی کا سال" اقدام کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔

اس پروگرام میں کوالٹی آف لائف پروگرام نے تعاون کیا تھا اور یہ پروگرام مملکت کے ویژن 2030ء کو حاصل کرنے کے پروگراموں کا حصہ ہے۔

سعودی کافی نائٹ نے اپنے کام کا آغاز آرٹ کے پاروں سے کیا۔ پھر سعودی کافی سال اور اس مستند ورثے کو منانے والے سال کے دوران ہونے والے ثقافتی واقعات کے بارے میں ایک جامع نمائش پیش کی۔

اس میں ان نمایاں ترین کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا جنہیں سعودی کافی ریسٹل مقابلہ جیتنے کے لیے نامزد کیا گیا تھا، ساتھ ہی اس ثقافتی سال میں کافی سے وابستہ آوازوں کے ساتھ حصہ لینے والے کچھ سازوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس کے بعد مقابلے کے نقد انعامات جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور عبدالعزیز بن عبید قندوس نے ایک لاکھ ریال کا پہلا انعام جیتا، جب کہ سحر بن سمیر بدوی نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے پر پچاس ہزار ریال جیتے۔

یہ مقابلہ موسیقاروں کو سعودی کافی بنانے اور تیاری کے آلات کی آوازوں کے ساتھ مل کر اختراعی کمپوزیشنز بنانے کی ترغیب دینے کے لیے منعقد کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں