شوہر سے خلع ملنے پر خاتون کا ڈھول باجے سے جشن، مصر میں تنازع کھڑا ہوگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک مصری خاتون نے شوہر سے خلع حاصل کرنے میں کامیابی پر ڈرم اور باجے بجا کر جشن منا ڈالا۔ خاتون کے اس رویے نے مصر میں بڑا تنازع کھڑا کردیا۔

سماجی ویب سائٹس پر لوگوں نے ہرغدہ شہر میں ام سلیم نامی خاتون کی طرف سے اپنے شوہر کی طلاق کے موقع پر منعقد کی گئی ایک پارٹی کی ویڈیو کووائرل کیا۔

اس تقریب میں میں میونسپل ڈرم کی دھنوں پر گانا اور گھوڑوں کے ساتھ رقص شامل تھا۔ شوہر سے خلع کا حکم جاری ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ خاتون اس وقت مصر سے باہر مقیم ہے اور پارٹی کا انعقاد اس کے بھائی نے کیا تھا۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے پر اس خاتون کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ لوگوں نے کہا کہ بیوی کو ازدواجی اور خاندانی رشتے کے تقدس کا احترام کرنا چاہیے تھا اور اپنے شوہر سے علیحدگی پر اس طرح کا جشن منانا کسی صورت مناسب نہیں تھا۔ دوسروں نے امکان ظاہر کیا کہ بیوی کو اپنے شوہر کی جانب سے انتہائی شدید قسم کے نفسیاتی درد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ طلاق کا دعویٰ دائر کرنے پر مجبور ہوئی۔ عدالتی فیصلے کے حصول پر اس نے جشن منایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں