ریاض کے شہزادے کی اہلیہ کی انجمن ’’انسان‘‘ کے زیر تحت 200 لڑکیوں کی شادی

شہزادی نورہ بنت محمد بن سعود کی سرپرستی میں یتیموں کی دیکھ بھال کے ادارے نے "ایک دلہن کی خوشی" کے نعرے کے تحت شادیاں کرائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوسائٹی میں بینیفشری سروسز کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شعیع العتیبی نے اس تقریب کو سپانسر کرنے پر عزت ماب شہزادی نورہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں ایک ساتھ 200 لڑکیوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر شعیع نے بتایا کہ یہ انجمن مخصوص پروگراموں اور اقدامات کے تحت اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے، انہیں صلاحیتیں فراہم کرنے اور ان مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ سعودی ویژن 2030 کے تحت پائیدار، مستحکم اور باوقار زندگی کے حصول کے نعرہ کے تحت اجتماعی شادیاں کرانا بھی انجمن کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’انسان‘‘ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیے جانے والے انسانی فلاحی کام اور سماجی کوششیں ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر، ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی توجہ کا مرہون منت ہیں۔

ڈاکٹر شعیع نے انکشاف کیا کہ تقریب کے اخراجات ایک مخیر شخص نے فراہم کیے تھے جنہوں نے اپنا نام ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں