خوفناک منظر: سعودی عرب میں کار کافی کیوسک سے ٹکرا گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایک حادثہ کی خوفناک ویڈیو ویب سائٹس پر گردش کرنے لگی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک گیس سٹیشن کے سامنے سڑک پر کھانے اور کافی پیش کرنے والے کیوسک سے کار ٹکرا گئی۔ کیوسک ٹوٹ گیا اور اس کے اندر آگ لگ گئی ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعہ ریکارڈ اس ویڈیو کلپ کو سوشل میڈیا ویب سائٹس پر وائرل کر دیا گیا۔ اس ویڈیو کلپ پر بڑے پیمانے پر تبصرے کئے جا رہے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کار انتہائی تیز رفتاری میں آئی جس سے ڈرائیور کی غفلت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ کار میں سوار افراد اور بوتھ میں موجود افراد کے ساتھ کیا ہوا اس کی تفصیل ویڈیو سے معلوم نہیں ہوسکی۔

متعلقہ حکام نے حادثے کی تفصیلات اور حالات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں