سعودی عرب اور بحرین کی نیول افواج کے درمیان "برج 23" مشق شروع

مشق دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے اقدامات کا ایک حصہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور بحرین کی بحری افواج نے آج پیر کے روزمشترکہ مشق بحرین میں "برج 23" شروع کر دی۔ مشق سعودی نیول فورسز کے "مشرقی بحری بیڑے" اور بحرین کی رائل نیوی کے درمیان کی جارہی ہیں۔ بحرین کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل محمد یوسف العسم بھی مشقوں میں شریک ہیں۔ سعودی عرب کے سفارتخانے کے ملٹری اتاشی، بحرین میں سعودی عرب کے بریگیڈیئر جنرل فہد بن ابراہیم الثنیان اور متعدد سینئر افسران مشق میں موجود ہیں۔

مشق کے ڈائریکٹر میرین کرنل احمد بن عبدالرحمان العصیمی نے وضاحت کی کہ "برج 23" مشق کا مقصد حصہ لینے والے یونٹوں کی جنگی تیاری کی سطح کو بڑھانا، حکمت عملی کے تصورات کو یکجا کرنا اور مشترکہ آپریشنز کو لاگو کرنا ہے۔ بحری جنگوں کا انتظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور مختلف شعبوں میں مواصلاتی طریقہ کار کو لاگو کر کے کارکردگی کو بڑھانا بھی مقصد میں شامل ہے۔

فوجی مشقیں

انہوں نے عندیہ دیا کہ یہ مشق "برج" مشقوں کے سلسلے کی توسیع ہے جو دونوں برادر ممالک کے درمیان وقتاً فوقتاً کی جاتی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان سیکورٹی تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھانا، علاقائی پانیوں کو محفوظ بنانا اور تصورات اور مشترکہ کارروائی کو متحد کرنا ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں