مصر میں جنونی ڈرائیونگ سے کئی کاروں میں تصادم، ٹکر سے ملازم کئی میٹر دور جا گرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصرمیں ایک ٹریفک حادثے کا منظر جائے وقوعہ پرلگے خفیہ کیمروں میں محفوظ ہوگیا۔ اس منظرمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار کار ڈرائیور نے کئی دوسری کاروں کو کچل ڈالا جب کہ ایک راہ گیر کارکن کو کئی میٹر دور اچھال دیا۔ یہ واقعہ جنوبی قاہرہ مین سوہاج کے مقام پر پیش آیا۔

مصر میں سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس نے ایک نوجوان کی طرف سے چلائی جانے والی کار نشرکی ہے۔نوجوان پاگل پن کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا ج ایک کارکن کے سے ٹکرانے کے ساتھ ساتھ کئی دوسری کاروں سے بھی ٹکرا گئی۔

معلوم ہوا کہ کار کے ڈرائیور کی عمر 17 سال تھی اور اس نے کار کے شو روم سے کار کرائے پر لی تھی اور وہ خوفناک حادثہ پیش آنے سے قبل اسے سوہاج کی الجمہوریہ پر چلا رہا تھا۔

کارکن کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جب کہ کار شوروم کے مالک لڑکے کے والد کو بھی طلب کیا گیا۔

پبلک پراسیکیوشن آفس نے فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں