وفات کے چند ماہ بعد کرسمس کے موقعے پرملکہ الزبتھ کا دل کو چھو لینے والا پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق شہزادہ ولیم نے کرسمس سروس کے دوران اپنی دادی، آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی تقریر سے اقتباسات لیے۔ یہ اقتباسات ملکہ کی سنہ2012ء میں ان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقعے پر کی گئی تقریر سے لیے ہیں۔

ویلز کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے ویسٹ منسٹر ایبی میں کرسمس کے موقع پر ایک پارٹی کی میزبانی کی، جس کا مقصد ملکہ الزبتھ دوم کو اعزاز دینا تھا، جسے ہفتے کی شام عام لوگوں کے لیے نشر کیا گیا۔

تقریب کے دوران پرنس ولیم نے پُرجوش انداز میں اس تقریر کے اقتباسات کا حوالہ دیا جو ان کی دادی نے ایک دہائی قبل کی تھی۔

ملکہ نے یہ تقریر 2012 میں بکنگھم پیلس کے وائٹ ڈرائنگ روم سے کی تھی۔

سنہ 2012ء میں ملکہ نے اپنی ڈائمنڈ جوبلی منائی۔ انہوں نے اس وقت ہونے والے جشن کواپنے اور اپنے خاندان کے لیے خاص طور پر یادگار قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ عاجزی کی بات ہے کہ بہت سے لوگوں نے ساٹھ سال پہلے مجھ پر عائد کردہ ذمہ داری کی سالگرہ منانے کا انتخاب کیا۔"

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل کے بارے میں دستاویزی سیریز نے برطانوی معاشرے میں شدید تنازعہ اور منفی ردعمل پیدا کیا تھا جس سے ولی عہد ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن متاثر ہوئی تھیں۔

ایک ذریعے نے برطانوی اخبار "ویکلی" کو انکشاف کیا کہ کیٹ پرنس ہیری کی "Netflix" پر دستاویزی سیریز کے آغاز کے بعد سے ناراض ہیں۔

ذریعے نے وضاحت کی کہ پچھلے ہفتے کیٹ کو "دکھ اور دھوکہ" محسوس ہوا، کیونکہ ہیری نے اس کے ساتھ بھی ایسا کیا، خاص طور پر جب کہ وہ بہت قریب تھے ۔

جہاں تک پرنس ولیم کے چھ اقساط کی سیریز کے بارے میں ردعمل کا تعلق ہے تو ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ پرنس آف ویلز "اپنی کہانی یا انتقام کا پہلو عوامی طور پر پیش کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں