رونالڈو کو گرل فرینڈ نے کرسمس کا تحفہ دیکر حیران کر دیا، ویڈیو دیکھئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کو کرسمس کے موقع پر ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگوز نے ایک قیمتی تحفہ دے کر حیران کر دیا۔

رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر تحفے کی تصویر شائع کی اور جورجینا کا شکریہ ادا کیا۔ یہ تحفہ ایک بیش قیمت رولز رائس کار تھی۔

جارجینا نے ’انسٹاگرام‘ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو بھی شائع کی جس میں رونالڈو کو خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ’’سانتا کلاز‘‘ کے کپڑوں میں ملبوس ایک شخص رونالڈو اور جارجینا کے بچوں میں تحائف تقسیم کرتا بھی نظر آیا۔

پرتگالی سٹرائیکر اور جارجینا 2016 سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں ۔ تاہم انہوں نے الانا مارٹینا (12 نومبر 2017) اور بیلا ایسمیرالڈا (18 اپریل 2022) کی پیدائش کے باوجود اب تک شادی نہیں کی۔ ارجنٹائن کی ماڈل رونالڈو کے پانچ بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

کرسٹیانا رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جورجینا
کرسٹیانا رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جورجینا

واضح رہے پرتگالی سٹار نے رواں برس اپنے ملک اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ 51 میچز کھیلے جس میں 16 گول کیے اور 5 اسسٹ فراہم کیے اور وہ کوئی ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

رونالڈو کی مشکلات 2022 میں شروع اس وقت شروع ہوئی تھیں جب ان کی سابق ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ چیمپیئنز لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ وہ گزشتہ سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں