امریکی سینٹ کام سربراہ نے ترکیہ کو انتباہ کر دیا، شام میں حملوں سے باز رہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈر اور امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے شام میں مداخلت کرنے ترکیہ کو باز رہنے کا انتباہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ترکیہ کی مداخلت روکنے کے لیے جو بھی ضروری ہوا ہمیں کرنا ہو گا۔

امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ذمہ دار جنرل ایرک کوریلا نے کہا ترک افواج کے شام علاقے میں زمینی حملے سے پورے خطے میں عدم استحکام آئے گا۔ میں اس کے بارے میں بہت فکر مند ہوں۔ '

امریکی کمانڈر نے مزید کہا ' ترکیہ کے حملے کے نتیجے میں داعش کی جیلیں کھل جائیں گی۔واضح رہے شامی ڈیم کریٹک فورس نے شام میں 28 جیلیں قائم کر رکھی ہیں۔

واضح رہے ترکیہ اور امریکہ کے درمیان حالیہ عرصے میں تعلقات میں کافی خرابی آئی ہے۔ ترک افواج نے شام و عراق کے کرد کنٹرول کے علاقوں میں حالیہ مہینوں میں بمباری کی ہے۔

ترکیہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ یہ نومبر کے اتسبول بم دھماکے کے بعد ضروری تھا کہ کرد علاقوں میں بمباری کی جائے۔

تاہم پینٹاگون نے اس طرح کے بغیر رابطے کے عراق میں حملوں سے عراقی خود مختاری کو خطرات لاحق ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں