دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرتعطیلات میں 20لاکھ مسافروں کی آمدمتوقع،ٹریول الرٹ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے بدھ سے 3 جنوری تک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ٹریول الرٹ جاری کیا ہے۔

دبئی کے ہوائی اڈوں کو توقع ہے کہ تعطیلات کے دنوں میں اور نئے سال کے آغاز کے موقع پرقریباً بیس لاکھ مسافروں کی آمد ہوگی۔

بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ سے 3 جنوری تک روزانہ 245،000 مسافروں کی آمد کی توقع ہے۔اس عرصے میں 2 جنوری کو257،000 مسافروں کے ساتھ مصروف ترین دن ہونے کی توقع ہے۔

دبئی کے ہوائی اڈے نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ وہ ایئرلائنز، کنٹرول حکام، اور تجارتی اور سروس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہےتاکہ مسافروں کی آمدورفت کے لیے ہوائی اڈے کے ہموار تجربے کو یقینی بنایا جا سکے‘‘۔

اس نے مسافروں پر زوردیا ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران میں رش سے بچنے کے لیے کچھ آسان اقدامات پر عمل کریں:

پاسپورٹ کنٹرول کے عمل کو تیزکرنے کے لیے اسمارٹ گیٹس کا استعمال کریں۔

شاہراہ پررش کے پیش نظرمتوقع تاخیر کی وجہ سے ہوائی اڈے پرجانے اور وہاں سفری تقاضوں کی تکمیل کے لیے اضافی وقت کی منصوبہ بندی کریں۔

جہاں بھی دستیاب ہو آن لائن اور سیلف سروس کے اختیارات استعمال کریں۔

ٹرمینل 3 سے پرواز کرنے والے مسافرامارات کی ابتدائی اورسیلف سروس چیک ان سہولتیں استعمال کرسکتے ہیں۔

ہوائی اڈے سے آنے اور جانے کے لیے دبئی میٹرو کا استعمال کریں۔عوامی نقل وحمل کا نظام ٹرمینل 1اور ٹرمینل 3 پررک جاتا ہے۔ یہ 31 دسمبر سے یکم جنوری تک چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

ہوائی اڈے کے داخلی راستوں پر پک اپ اور ڈراپ آف زون عوامی نقل وحمل اور مجاز گاڑیوں کے لیے مختص ہوں گے۔مسافروں کے دوستوں اور اہل خانہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس کے بجائے کار پارکنگ کے علاقوں اور والٹ کا استعمال کریں۔

دبئی ائیرپورٹ پرروزانہ مسافروں کی تعداد 2022 کے دوران میں مضبوط بحالی کے بعد کروناوائرس کے بعد وبائی مرض سے پہلے کی سطح پرآچکی ہے اور تازہ ترین سرگرمی 2019 کے بعد سے مصروف ترین میں سے ایک ہے۔

دسمبرکے دوران میں دبئی کا بین الاقوامی ہوائی اڈاغیرمعمولی طورپرمصروف رہا ہے۔اس میں زائرین کی موسمی آمد اور دوحہ میں حال ہی میں ختم ہونے والے ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ سمیت عوامل کے امتزاج کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں